بولی وڈ میں کسی سے تعلقات استوار کرنا اور پھر ان تعلقات کو دیکھتے ہی دیکھتے ختم کرنا کوئی نئی بات نہیں۔
گزشتہ برس 15 نومبر کو یورپی ملک اٹلی میں ساتھی اداکار رنویر سنگھ سے شادی کے بندھن میں بندھ جانے والی اداکارہ دپیکا پڈوکون کا شمار بھی ایسے ہی افراد میں ہوتا ہے، جنہیں کسی کے ساتھ تعلقات بنانے اور انہیں ختم کرنے میں دیر نہیں لگتی۔
اگرچہ دپیکا پڈوکون کا نام ماضی میں چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور کے ساتھ بھی جوڑا جاتا رہا اور یہ اطلاعات بھی رہیں کہ دونوں کے تعلقات شادی کی بات تک پہنچ چکے تھے۔
تاہم پھر دونوں میں اختلافات ہوگئے اور دونوں نے نئی ساتھی تلاش کرلیے۔
دپیکا پڈوکون نے تمام چہ مگوئیوں اور خبروں کو توڑتے ہوئے نومبر 2018 میں رنویر سنگھ سے شادی کی، جن سے ان کے تعلقات گزشتہ چند سال سے تھے۔
دپیکا نے ابتدائی دور میں نہار سے تعلقات رکھے—فوٹو: بولی وڈ ہنگامہ
اب اگرچہ دونوں خوشی کی زندگی گزار رہے ہیں، تاہم دپیکا پڈوکون کے ایک اور سابق بوائے فرینڈ نے بیانات دے کر ایک بار پھر ڈمپل گرل کو خبروں کی زینت بنادیا ہے۔
جی ہاں، دپیکا پڈوکون کے سابق بوائے فرینڈ اداکار نہار پانڈے نے اداکارہ سے تعلقات پر بات کرکے ایک بار پھر رنویر سنگھ کی اہلیہ کو خبروں کو زینت بنادیا۔
شوبز ویب سائیٹ ’مس ملانی‘ سے بات کرتے ہوئے نہار پانڈے کا کہنا تھا کہ وہ جانتے ہیں کہ دپیکا پڈوکون شادی کر چکی ہیں اور وہ خوشی کی زندگی گزار رہی ہیں۔