نئی دہلی، 27 جون (یو این آئی) پیشاب میں انفیکشن کی وجہ سے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینئر لیڈر لال کرشن اڈوانی کو یہاں کے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) میں داخل کرایا گیا ہے اور ان کی حالت مستحکم ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ انہیں پیشاب کی نالی میں انفیکشن کی وجہ سے بدھ کی رات تقریباً 11 بجے ایمس لایا گیا تھا۔ ان کی حالت مستحکم ہے اور انہیں ڈاکٹروں کی نگرانی میں رکھا گیا ہے۔ مسٹر اڈوانی فی الحال ایمس کے جیریاٹرکس ڈیپارٹمنٹ کے ڈاکٹروں کی نگرانی میں ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ 96 سالہ اڈوانی کو عمر سے متعلق مسائل کا سامنا ہے اور عام طور پر ڈاکٹر ان کا گھر پر ہی معائنہ کرتے ہیں، لیکن بدھ کی رات انہوں نے یورین انفیکشن کی شکایت کی، جس کے بعد انہیں ایمس لے جایا گیا تھا۔