لکھنئوP:بھارتیہ جنتا پارٹی کے بزرگ رہنما اور سابق مرکزی وزیر کالراج مشرا نے 2019 میں نریندر مودی کے دوبارہ وزیر اعظم بننے کا دعویٰ کرتے ہوئے آج کہا کہ کابینہ سے انہیں نکالا نہیں گیا بلکہ بڑھتی عمر کی وجہ سے انہوں نے خود استعفیٰ دینے کی پہل کی تھی۔
مسٹر مشرا نے یہاں یو این آئی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا وزیر اعظم نریندر مودی اور پارٹی صدر امیت شاہ نے چھوٹی بہت چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کے وزیر کی حیثیت سے ان کے کام کی ستائش کی تھی ۔ وزیر کے طور پر ان کے کاموں کی تعریف کی گئی لیکن 75 برس کی عمر پوری ہونے کی وجہ سے انہوں نے خود اپنا عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ کیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ مودی اور مسٹر شاہ دونوں نے ہی ان کے فیصلے کو سراہا دونوں نے یہ رائے دی کہ اسمبلی انتخاب تک وہ اپنے عہدے پر فائز رہیں انہوں نے مزید کہا کہ وہ نظم و ضبط کے پابند پارٹی کے کارکن رہے ہیں اس لئے انہوں نے ہمیشہ قیادت کے حکم کی تعمیل کی ۔