بھوپال ،5 اگست ( یواین آئی ) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی سینئر لیڈر اور سابق وزیر اعلی محترمہ اوما بھارتی نے کہا کہ مجھے رام جنم بھومی ٹرسٹ کے سینئر افسروں نے سنگ بنیاد کے مقام پر موجود ہونے کی ہدایت دی ہے ۔
محترمہ اوما بھارتی نے ٹویٹ کے ذریعہ کہا ہے ’میں مریادہ پرشوتم رام کی مریادہ میں بندھی ہوں ۔
مجھےرام جنم بھومی ٹرسٹ کے سینئر افسر نے سنگ بنیاد کے مقام پر موجود رہنے کی ہدایت دی ہے ۔