بولی وڈ اداکارہ کنگنا رناوٹ اس وقت اپنی آنے والی فلم ’منی کارنیکا: دی کوئین آف جھانسی‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں، تاہم فلم کی ریلیز سے قبل انہیں بھارتی انتہا پسند تنظیم کرنی سینا کا بھی سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
کنگنا رناوٹ اور انتہا پسند تنظیم کرنی سینا کے درمیان جھگڑے کا آغاز اداکارہ کی فلم اور نوازالدین صدیقی کی فلم ’ٹھاکرے‘ کے مدمقابل ریلیز ہونے کے باعث ہوا۔
دراصل یہ دونوں فلمیں رواں ماہ 25 جنوری کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جارہی ہیں۔
اداکار نوازالدین صدیقی کی فلم’ٹھاکرے‘ کرنی سینا کے بانی بال ٹھاکرے کی زندگی پر مبنی ہے اور یہی وجہ ہے کہ کرنی سینا اس فلم کے مدمقابل کسی دوسری فلم کو ریلیز ہونے نہیں دینا چاہتے۔
جبکہ ایسی بھی رپورٹس سامنے آئیں تھی کہ اداکاری کی فلم منی کارنیکا میں ایک سین کے دوران انہوں نے نامناسب لباس زیب تن کیا، جس سے رانی لکشمی بائی کی شخصیت کی غلط تصویر پیش کی جارہی ہے۔