واشنگٹن ، 18 جولائی (یواین آئی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکی عوام کورونا وائرس (کووڈ-19) کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے ماسک پہننے کا حکم نہیں دیں گے۔
’فاکس نیوز‘سے گفتگو کرتے ہوئے مسٹر ٹرمپ نے کہا کہ وہ ملک میں ماسک لازمی بنائے جانے کے حق میں نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو کچھ آزادی ملنی چاہئے۔
مسٹر ٹرمپ کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب متعدی امراض کے ماہر ڈاکٹر اینتھونی فاؤچی نے قومی اور مقامی رہنماؤں سے اپیل کی ہے کہ وہ لوگوں کو ماسک پہننے کے لئے تحریک دینے کے لئے اپنا اثرورسوخ استعمال کریں۔ انہوں نے کہا کہ یہ بہت ضروری ہے اور ہمیں ماسک پہننا چاہئے۔
یہ امر قابل ذکر ہے کہ ماسک کا استعمال امریکہ میں ایک سیاسی ایشو بن گیا ہے اور اس پر لوگوں کی مختلف رائے ہے۔ مسٹر ٹرمپ کو گذشتہ ہفتہ پہلی بار عوام میں ماسک پہنے دیکھا گیا تھا۔