انقرہ ؛ ترک صدر رجب طیب اردوان نے عوام کو یقین دلایا ہے کہ وہ ملک میں مہنگائی کی شرح 4فی صد تک لانے میں کامیاب ہو جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ ماضی میں ایسا کر چکے ہیں۔اردوان کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے ،
جب حالیہ دنوں میں ترکی میں مہنگائی کی شرح 21 فی صد تک پہنچ چکی ہے ۔ امریکی ڈالر کے مقابلے میں ترک کرنسی لیرا کی قدر بھی مسلسل کم ہو رہی ہے۔ اپنی تقریر میں معاشی پالیسی کا دفاع کرتے ہوئے ترک صدر کا کہنا تھا کہ شرح سود میں کمی سے لیرا کی قدر میں کمی دیکھی جا رہی ہے۔