نئی دہلی، 14 جولائی (یو این آئی) کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے انہیں الاٹ سرکاری بنگلہ خالی نہ کرنے کی ان کی درخواست سے متعلق خبروں کو غلط بتاتے ہوئے کہا کہ وہ یکم اگست تک بنگلہ خالی کردیں گی۔
محترمہ گاندھی نے منگل کے روز ٹوئٹ کرکے کہا ’’یہ غلط خبر ہے۔میں نے سرکار سے ایسی کوئی درخواست نہیں کی ہے۔