سری نگر ۔ کشمیر ی اے ایس ٹاپرشال فیصل نے کہاکہ لوگوں خاص کر نوجوانوں کی مرضی کے مطابق ہی میں اپنے مستقبل کا تعین کروں گا۔ مستعفی ہونے پر سوشیل میڈیا کے ذریعہ لوگوں کے ردعمل کا اظہار خیال کرتے ہوئے شاہ فیصل نے کہاکہ سر کاری نوکری سے مستعفی ہونے کے اعلان کے بعد میں وشنام اور چاپلوسی کے سیلاب میں غرق ہوگیا۔
انہو ں نے کہاکہ ہزاروں لوگوں نے میرے استعفیٰ پر ہزاروں نقطہ ہائے نظر سے اپنا ردعمل ظاہر کیا۔ تاہم انہوں نے کہاکہ میں اس سب کی توقع رکھتاہوں ۔ انہوں نے کہاکہ میں نے اپنے مستقبل کے منصوبوں پر ابھی حتمی فیصلہ نہیں لیاہے
۔ میں وہی کروں گا جو لوگ خاص کر نوجوان مجھے کرنے کو چاہیں گے
۔ انہوں نے سوشیل میڈیا کے ذریعہ اظہار بنانے والوں سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ اگر آپ لوگ فیس بک اور ٹوئٹر کو بالائے طاق رکھ کر کل سری نگر میں جمع ہوں گے تو ہم وہاں مل جل کر ایک پروگرام پر غور کریں گے۔