آئی سی سی کرکٹ عالمی کپ میں کھیلے اپنے پہلے میچ میں بھلے ہی ٹیم انڈیا نے جنوبی افریقہ کو شکست دے دی ہو، لیکن کپتان وراٹ کوہلی ایک ایسا ریکارڈ بنانے سے چوک گئے جو وہ اب کبھی نہیں بنا پائیں گے۔
دنیا کے ٹاپ کھلاڑیوں میں سے ایک کوہلی نے 2011 اور 2015 عالمی کپ کے اپنے پہلے میچ میں سنچری لگائی تھی۔ اگر وہ جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے میچ میں بھی سنچری لگا دیتے تو ان کے نام عالمی کپ کے پہلے میچ میں تین سنچریاں لگانے کا ریکارڈ بن جاتا۔
کوہلی نے 2011 کے ورلڈ کپ میں میرپور میں بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گئے پہلے مقابلہ میں سنچری لگائی تھی۔ وہیں، 2015 کے ورلڈ کپ میں ایڈلیڈ میں پاکستان کے خلاف کھیلے گئے ہندوستان کے پہلے میچ میں بھی انہوں نے 107 رن بنائے تھے۔ حالانکہ ایسا کمال کل وہ تیسری بار نہیں کر پائے۔