انگلینڈ کے اولڈ ٹریفورڈ میدان پر 16 جون کو سال کا سب سے بڑا ہائی وولٹیج میچ کھیلا جانا ہے۔ کرکٹ ورلڈ کپ میں مینچسٹر میدان پر 16 جون کو ہندوستان اور پاکستان کا آمنا سامنا ہو گا۔ ہندوستان اور پاکستان کے میچ کے دوران لوگوں کا جنون ہمیشہ کچھ زیادہ ہی بڑھ جاتا ہے اور اگر مقابلہ ورلڈ کپ کا ہو تواس میں مزید شدت آ جاتی ہے۔ اس میچ سے ناظرین خوب لطف اندوز ہوتے ہیں۔
تمام تنازعات کے باوجود اس میچ کو لے کر لوگوں میں اتنا جوش ہے کہ 48 گھنٹے میں ہی اس میچ کے سارے ٹکٹ فروخت ہو گئے۔ اس میں ٹکٹ کی سب سے زیادہ مانگ ہندوستان سے کی گئی تھی۔
مینچیسٹر کے اولڈ ٹریفورڈ کرکٹ گراؤنڈ کی صلاحیت 26 ہزار ہے اور اسی میدان پر ٹیم انڈیا پاکستانی کرکٹ ٹیم سے ورلڈ کپ کے میچ میں مقابلہ کرے گی۔ اس کے بعد اسی میدان پر 26 جون کو بھارت اور ویسٹ انڈیز آمنے سامنے ہوں گے۔ آئی اے این ایس کے مطابق، میچ سے ایک رات پہلے بھارت آرمی مینچیسٹر میں ایک کنسرٹ کا اہتمام کرے گی جس میں پنجابی گلوکار گرو رندھاوار پرفارم کریں گے۔