امریکا کے قانون کے مطابق اگر امریکی صدر فوت ہوجائے یا پھر بیمار ہوجائے تو صدر کے آئینی اختیارات کسے منتقل ہوتے ہیں؟ یہ معاملہ امریکا میں زیرِ بحث ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے بعد آج کل امریکی آئین میں شامل 25ویں ترمیم بہت زیادہ زیر بحث آرہی ہے، اس کے بارے میں چند اہم چیزیں جاننے کی کوشش کرتے ہیں۔









