ٹنہ:اپوزیشن جماعتوں کی مشترکہ میٹنگ میں وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے ملک میں جمہوریت کے امکانات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر اگلے لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کامیاب ہوگئی تو ملک میں انتخابات دوبارہ نہیں ہوں گے ۔اس کے ساتھ ہی انہو ں نے کہا کہ بنگال میں راج بھون کے ذریعہ متوازی حکومت چلائی جارہی ہے ۔
اگلے لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کا مقابلہ کرنے کے لئے منعقد اپوزیشن جماعتوں کی مشترکہ میٹنگ میں ملک کی بیشتر بڑی اپوزیشن جماعتوں نے شرکت کی ۔بہار کے وزیرا علیٰ نتیش کمار او تیجسوی یادہ کے ذریعہ بلائی گئی اس میٹنگ میں کانگریس کے صدر ملک ارجن سنگھ کھڑکے اور راہل گاندھی بھی موجود تھے ۔
ترنمول کانگریس کے چیرمین ممتا بنرجی کے علاوہ ترنمول کانگریس کے جنرل سیکریٹری ابھیشیک بنرجی، فرہاد حکیم اور ڈیرک اوبرائن بھی میٹنگ میں موجود تھے ۔اپوزیشن جماعتوں کے اجلاس میں ابتدائی طور پر فیصلہ کیا گیا کہ 2024 کے انتخابات میں اپوزیشن متحد ہو کر لڑے گی۔
बैठक के बाद TMC की मुखिया ममता बनर्जी ने कहा, पटना की बैठक में हमने तीन चीजों पर फैसला लिया है@MamataOfficial #MamataBanerjee #Patna #NitishKumar #OppositionMeeting pic.twitter.com/AYmlOu229O
— Anjana Om Kashyap Parody (@NMFNEWS2) June 23, 2023