مہاراشٹر کے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے نے شیو سینا کے اندر مچی ھالچل پر پہلی بار خاموشی توڑی۔ انہوں نے فیس بک لائیو پر اپنے دل کی بات سناتے ہوئے کہا کہ سونیا گاندھی اور شرد پوار نے ہم پر اعتبار کیا مگر خود شیو سینا کے لوگ ہم پر اعتماد نہیں کر رہے ہیں۔ میرے سامنے آکر کوئی بات تو کرے میں چھوڑنے پر تیار ہوں۔
خرابی صحت کی وجہ سے میں لوگوں سے نہیں ملتا تھا لیکن اب لوگوں سے مل رہا ہوں۔ میں نے اسپتال کے ساتھ کابینہ کی پہلی میٹنگ کی۔ شیو سینا کبھی ہندوتوا سے دور نہیں رہی اور نہ کبھی ہوگی، ایسی اطلاعات ہیں کہ شیو سینا کے کچھ ایم ایل اے غائب ہیں۔
آج صبح کمل ناتھ اور شرد پاور کا فون آیا اور انہوں نے مجھ پر اعتماد ظاہر کیا ہے لیکن صرف میرے لوگ سوال اٹھا رہے ہیں تو میں کیا کروں؟ سورت اور دیگر جگہوں پر جانے سے بہتر ہوتا کہ میرے سامنے آکر بات کرتے، اگر ایکناتھ شندے آکر بولتے تو میں وزیر اعلیٰ کا عہدہ چھوڑنے کو تیار ہوں۔
سب (ایم ایل اے) نے میری حمایت کی لیکن میرے اپنے لوگوں (ایم ایل اے) نے حمایت نہیں کی۔ اگر میرے خلاف ایک ووٹ بھی احتجاج میں گیا تو میں وزیر اعلیٰ کا عہدہ چھوڑنے کو تیار ہوں۔