تہران؛ ایران نے خبردار کیا ہے کہ اگر صیہونی ریاست نے لبنان میں حزب اللہ کو نشانہ بنایا تو اسرائیل کو مٹا کر رکھ دیں گے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق نیو یارک میں ایران کے مشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران اور حزب اللہ اسرائیل کے ساتھ بھرپور جنگ اور تمام محاذوں پر جنگ لڑنے کے لیے تیار ہے‘ اگر اسرائیل نے حزب اللہ پر فوجی جارحیت کی تو ایک تباہ کن اور مٹا دینے والی جنگ شروع ہو جائے گی۔









