بہار میں بھی دیگر ریاستوں کی طرح خواتین کی بلے بلے ہونے جا رہی ہے۔ بہار اسمبلی میں اپوزیشن رہنما تیجسوی پرساد یادو نے اگلے سال ہونے والے اسمبلی انتخابات سے پہلے بڑی سیاسی چال میں آج کہا کہ خواتین، بوڑھے اور معذور افراد کو ہر ماہ 1500 روپے پنشن کے طور پر دیے جائیں گے۔









