کابل ، 6 ستمبر فغانستان کے شمال مشرقی صوبے پنجشیر میں مزاحمتی گروپ کے رہنما احمد مسعود نے کہا ہے کہ اگر طالبان صوبہ (پنجشیر) چھوڑ دیتے ہیں تو یہ گروپ جنگ بندی اور مذاکرات کے لیے تیار ہے۔
مسعود نے اتوار کو فیس بک پر ایک بیان میں کہا’’اگر طالبان پنجشیر اور اندراب میں اپنے حملے اور فوجی کارروائیاں بند کرتے ہیں اور علماء اور اصلاح پسندوں کے ساتھ ایک بڑی میٹنگ کرتے ہیں تو قومی مزاحمتی فورس دیرپا امن کی کوشش کے لئے فوری جنگ بند ی کیلئے تیار ہے‘‘