لکھنؤ: علی گنج علاقہ میں جہیز میں کار کا مطالبہ پورانہ ہونے پر شوہر نے بیوی کو تین طلاق دے کر گھر سے نکال دیا، متاثرہ نے شوہر سمیت پانچ لوگوں کے خلاف علی گنج تھانہ میں مقدمہ درج کرایاہے، پولیس معاملہ کی جانچ کررہی ہے،علی گنج کے مہندی ٹولہ باشندہ شم فروش شیخ کی شادی بارہ بنکی نواب گنج کے رہنے والے ارشاد علی کی بیٹی سے دسمبر ۲۰۱۶میں ہوئی تھی۔
متاثرہ کے مطابق شادی کے بعد سے ہی شوہر اور سسرال والے ان کو آئے دن جہیز کیلئے پریشان کرنے لگے، کئی مرتبہ ان کے والد نے سسرال والوں کو جہیز کے نام پر روپئے بھی دئے۔
کچھ دن خاموش رہنے کے بعد سسرال والے پھر ان کو پریشان کرنے لگتے تھے۔اس درمیان ارشاد سعودی عرب چلے گئے ، شوہر کے جانے کے بعد سسرال والوںکا استحصال اور بڑھ گیا،کچھ وقت پہلے ان کے شوہر واپس آگئےاور کار کامطالبہ کرنے لگے۔ اس پر متاثرہ نے شوہر وسسرال والوں کے اس مطالبہ کو پوراکرنے سے صاف انکار کردیا۔
اس بات پر ناراض شوہر و سسرال والوںنے ان کے ساتھ مار پیٹ کی۔شوہر شم فروش ان کے اور ان کے دونوں بچوںکو ساتھ مائیکے لے کر پہنچے اور گھر سے باہر تین طلاق دے کر چھوڑ دیا۔
متاثرہ کے مائیکے والوںنے مصالحت کی بہت کوشش کی لیکن کوئی کامیابی نہیں ملی۔ اب تین طلاق متاثرہ نے علی گنج تھانہ میں شوہر ارشاد علی ،ماموں ایوب ،نندرہنما، نندوئی نوشاد اور ساس نگار فاطمہ کے خلاف مقدمہ درج کرایاہے۔