بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی کونسلر رینو چوہدری ہندی نہ سیکھنے پر افریقی شہری کو دھمکیاں دینے لگیں۔
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ رینو چوہدری دہلی کے ایک پارک میں موجود افراد کے ایک گروپ سے تلخ لہجے میں بات کر رہی ہیں، وہ ایک افریقی شہری سے سوال کرتی ہیں کہ بھارت میں رہتے ہوئے اس نے ہندی کیوں نہیں سیکھی اور خبردار کرتی ہیں کہ اگر وہ ایک ماہ کے اندر ہندی نہ سیکھ سکا تو اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔









