شمالی کوریا کے رہنما نے کہا ہے کہ سن دو ہزار چوبیس میں اس کا جوہری پروگرام جاری رہے گا اور پیویانگ ہر طرح کی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لئے آمادہ ہے۔
شمالی کوریا کے رہنما کیم جونگ اون نے کہا ہے کہ جزیرہ نمائے کوریا میں امریکہ اور جنوبی کوریا کی فوجی نقل و حرکت کو دیکھتے ہوئے شمالی کوریا کی جنگی آمادگی کا سلسلہ آئندہ عیسوی سال میں بھی جاری رہے گا۔ کیم جونگ اون نے لیبر پارٹی کے اجلاس میں دو ہزار چوبیس کے اقتصادی منصوبوں کا بھی جائزہ لیا اور ان منصوبوں کو اپنے ملک کی ترقی کے پانچ سالہ پروگرام کا حصہ قرار دیا اور زرعی منصوبوں کی اہمیت پر تاکید کی۔
دوسری جانب جنوبی کوریا، جاپان اور امریکہ نے رواں سال میں پیویانگ کے ریکارڈ تجربات کے مقابلے میں سیاسی و فوجی تعاون کو مسلسل مزید فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔