بھوپال:مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے آج کہا کہ ریاست میں تبدیلی مذہب کو جاری نہیں رہنے دیا جائے گا اور ایسے سماج دشمن عناصر کو ایسا سبق سکھایا جائے گا کہ پورا ملک یاد رکھے گا۔مسٹر چوہان نے یہاں نامہ صحافیوں سے بات چیت کے دوران کہا کہ اگر کوئی گڑبڑ کرے گا تو وہ ایسا سبق سکھائیں گے کہ پورا ملک یاد رکھے گا۔ ہم ریاست میں مذہب کی تبدیلی کے چکر کو جاری نہیں رہنے دیں گے ۔ غنڈہ گردی اور داداگردی نہیں چلنے دی جائے گی۔ ایسے سماج دشمن عناصر اور غنڈوں کو کسی قیمت پر بخشا نہیں جائے گا۔









