لکھنؤ: نواب واجد علی شاہ عجائب گھر (چڑیا گھر) کی پریشانیوں کے تصفیہ کو لے کر جمعہ کو منتقائی کمشنر ڈاکٹر روشن جیکب کی صدارت میں جلسہ ہوا ۔
ا س دوران منطقائی کمشنر کو عجائب گھر کے افسران نے چڑیا گھر کی پریشانیوں سے آگاہ کرایا انہوں نے بتایا کہ دونوں داخلہ گیٹوں پر ناجائز طور پر دکانداروں نے قبضہ کر رکھا ہے اسے ہٹوایا جائے جس سے لوگوں کو آنے جانے میں پریشانی نہ ہو اس کے علاوہ عجائب گھر کے نرہی واقع داخلہ گیٹ نمبر ایک کے سامنے کوڑا گھر ہونے کی وجہ سے زیادہ تر آوارہ جانور کوڑے کی جگہ پر جمع ہو جاتے ہیں.
جس پر منطقائی کمشنر نے میونسپل کارپوریشن کے متعلقہ افسران کو احکام دیتے ہوئے کہا کہ ان مقامات پر کوڑا جمع نہ ہونے پائے وقت سے کوڑا لپٹنگ ترجیحات کی بنیاد پر کرائیں انہوں نے کوڑا لپٹنگ والے مقامات کے اسٹریکچر میں تبدیلی کرنے کے بھی احکام دیے افسران نے بتایا کہ حیدر کنال کےموجودہ وقت میں تعمیری کام کی وجہ سے عجائب گھر کے نالے کا اوور فلو ہے جس سے گندہ پان جمع ہونے سے زیادہ بدبو پھیل رہی ہے پارکنگ میں کھلے نالے میں کسی بھی وقت کوئی نا خوشگوار واقعہ ہو سکتا ہے ۔ کمشنر نے احکام دیے کے جہاں پر نالا کھلا ہو اسے آر سی سی کے سلیب سے ڈھک دیا جائےجلسہ میں ڈائریکٹر آدتیہ شرما اور ایڈیشنل کمشنرر للت کمار سمیت متعلقہ افسران موجود تھے ۔