بارہ بنکی: تھانہ زید پور پر درج یوپی گینگسٹر ایکٹ کے ملزم ؍گینگ کے رکن معراج ولد جابرساکن موضع ٹکرا تھانہ زید پور ضلع بارہ بنکی کے ذریعہ گروہ سرغنہ محمد شہیم عرف قاسم ولد تصور علی اور دیگر اراکین کے ساتھ مل کر ایک منظم گروہ بناکر اقتصادی فائدہ کیلئے نشیلی اشیاء کی اسمگلنگ کرکے ناجائز طور سے رقم حاصل کرکے خود اور کنبہ کے نام جائیداد منقولہ وغیر منقولہ حاصل کی گئی۔
ملزم ؍گینگ کے رکن معراج ولد جابر ساکن موضع ٹکرا تھانہ زید پور ضلع بارہ بنکی کے ذریعہ مجرمانہ حرکتوں سے اپنے کنبہ کے نام حاصل کی گئی غیر منقولہ جائیداد قیمت تقریباًایک کروڑ ۵۰ ہزار روپئے کو تھانہ زید پور پولیس کے ذریعہ نشان زد کرکے ضلع مجسٹریٹ بارہ بنکی کو رپورٹ پیش کی گئی جس کی بنیاد پر دفعہ ۱۴(۱)اترپردیش گروہ بند اور سماج مخالف سرگرمیوں کے انسداد قانون ۱۹۸۶کے تحت ریاست کے حق میں قرق کئے جانے کیلئے حکم جاری کیاگیاہے۔
قرق کئے جانے کیلئے املاک کی تفصیل:کل املاک کی قیمت ایک کروڑ ۵۰ہزار روپئے،نواب گنج تحصیل کے بڑیل تھانہ کوتوالی سٹی ضلع بارہ بنکی واقع ایک عدد پلاٹ رہائشی گاٹا نمبر ۷۲۴رقبہ ۱۹۹ء۷۴؍اسکوائرمیٹر قیمت تقریباً۵۷لاکھ ۵۰ہزار روپئے (گروہ کے سرگرم رکن کی ماں کے نام پر)اور موضع گچھوراتھانہ زید پور ضلع بارہ بنکی واقع ایک عدد پلاٹ گاٹا نمبر ۳۳۶،۳۳۷،۳۳۸،۳۳۹کل رقبہ۰ء۲۰۸؍ہیکٹیئر قیمت تقریباً۴۳ لاکھ روپئے(گروہ کے سرگرم رکن کی بھاوج کے نام پر )کو قرق کیاگیا۔