عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) نے کہا ہے کہ ایگزیکٹیو بورڈ نے یوکرین کے لیے 15.6 ارب ڈالر قرض کی منظوری دے دی ہے۔غیرملکی خبرایجنسی رائٹرز کے حوالے سے رپورٹ میں بتایا کہ یوکرین کو ہنگامی بنیاد پر درکار فنڈز کی ضروریات پوری کرنے کے لیے عالمی سطح پر مختص 115 ارب ڈالر کے پیکج میں شامل 15.6 ارب ڈالر قرض کی منظور آئی ایم ایف کے ایگزیکٹیو بورڈ نے دی دی۔
آئی ایم ایف نے بیان میں کہا کہ اس فیصلے سے یوکرین کو فوری طور پر 2.7 ارب ڈالر کی فراہمی کا راستہ واضح ہوگیا۔
توسیعی فنڈ سہولت قرض جنگ زدہ یوکرین کے لیے آئی ایم ایف کی جانب سے پہلا اقدام ہے جبکہ یوکرین کے لیے آئی ایم ایف کا 5 ارب ڈالر کا پروگرام گزشتہ برس اختتام پذیر ہوا تھا۔
I'm thankful to the IMF and @KGeorgieva for approving a new four-year support program for Ukraine for the total of $15.6 billion. It is an important help in our fight against Russian aggression. Together we support the 🇺🇦 economy. And we are moving forward to victory!
— Volodymyr Zelenskyy / Володимир Зеленський (@ZelenskyyUa) March 31, 2023