لکھنؤ: نیشنل پی جی کالج میںسوئپ پروگرام کے تحت شعبہ نفسیات میں نوجوان ووٹروں کے ساتھ ایک بحث ومباحثے کا پروگرام ہوا۔ پروگرام کا انعقاد کالج کے پرنسپل پروفیسر دیوندر کمار سنگھ کی رہنمائی میں قومی خدمات اسکیم یونٹ کےتعاون سے کیا گیا۔
بحث ومباحثے کےدوران پرنسپل نے نوجوان ووٹروں کو ووٹنگ کی اہمیت کے سلسلہ میںتفصیل سے بتایا۔ انہوں نے بتایاکہ ووٹنگ کرنا ہر ایک نوجوان کا فرض ہے۔ اس دوران ووٹر بیداری کلب کے نوڈل افسر سریندر ترپاٹھی، اوبی پروگرام افسر ڈاکٹر ارچنا سنگھ نے نوجوان ووٹروں کو بتایاکہ پہلے ووٹر کی عمر 21سال تھی لیکن 1988 میں اسے گھٹاکر 18برس کردی گئی تھی۔
1998 کے 61ویں تبدیلی کنونشن نے ہندوستان میں ووٹنگ کرنے کی عمر کردی گئی ہے۔ اس لئے سبھی کو صدفیصد ووٹنگ کرنا ہے اور دوسروںکو بھی بیدار کرنا ہے۔ بحث ومباحثے میںکالج کے ٹیچرسیاسی سائنس محکمہ کی اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر جوہی شریواستو، شعبہ نفسیات کی اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر انوپورنا اور کالج کے طلباء وطالبات میں جوش وخروش کےساتھ مقابلہ میں حصہ لیا۔ طلباء وطالبات نے ووٹ دینے کے لئےحلف لیا۔