کانگریس پارٹی نے عام انتخابات کے لیے امیدواروں کی ساتویں فہرست جاری کر دی ہے، اس فہرست میں 35 امیدواروں کے نام شامل ہیں۔
کانگریس پارٹی نے لوک سبھا انتخابات کے لیے امیدواروں کی ساتویں فہرست جاری کر دی ہے۔کانگریس پارٹی کے سنیئر رہنما راج ببر اترپردیش کے مرادآباد کے بجائے فتح سیکری سے انتخابات لڑیں گے، جبکہ مرادآباد پارلیمانی حلقے کے لیے مشہور شاعر عمران پرتاپ گڑھی کو امیدوار بنایا گیا ہے۔
کانگریس پارٹی کی ترجمان رینوکا چودھری ریاست تلنگانہ کے کھمم کے انتخابات لڑے گی، جبکہ پریتا ہریت کو اترپردیش کے آگرہ سے امیدوار بنایا گیا ہے۔کانگریس تاحال ملک بھر سے پارلیمانی حلقے کے لیے 171 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر چکی ہے۔اس سے قبل کانگریس نے چھٹی فہرست جاری تھی، جس میں 9 امیدواروں کے نام شامل تھے، جبکہ پانچویں فہرست میں 56 امیدواروں کے نام شامل تھے۔