نئی دہلی ، 9 اکتوبر (یواین آئی) قومی دارالحکومت دہلی میں صرف 29 دن میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد دو لاکھ سے بڑھ کر تین لاکھ اوراسی عرصہ کے دوران ایک ہزار سے زائد مریضوں کی موت بھی ہوچکی ہے۔
دہلی میں کوروناوائرس کا پہلا کیس2 مارچ کو سامنے آیا تھا اورمتاثرین کی پہلے ایک لاکھ کی تعداد 126 دن بعد یعنی 6جولائی کو پہنچ گئی تھی۔ وہیں ایک لاکھ سے دو لاکھ کی تعداد ہونے میں 65 دن لگے۔ 9 ستمبر کودہلی میں 2،011،114 کورونا مریض تھے اور اس کے بعد صرف 29 دن میں8 اکتوبرکومتاثرہ افراد کی مجموعی 300،000 سے 300833 ہوگئی ہے۔
اسی عرصہ کے دوران وائرس سے 1015 مریض فوت ہوگئے۔ دہلی میں کورونا سے کل 5653 مریض لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
اسی مدت میں قومی راجدھانی میں ایک لاکھ سے زائد مریض شفایاب ہوئے۔ 9 ستمبر کو جان لیوا کورونا وائرس کو شکست دینے والوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 72 ہزار 763 تھی۔ گذشتہ 29 دنوں میں یعنی 8 اکتوبر تک 100185 مزید مریض ٹھیک ہوئے اور وائرس سے شفایاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 72 ہزار 948 ہوگئی۔
قومی راجدھانی میں کورونا سے شفایابی کی شرح 85.87 فیصد سے بڑھ کر 90.33 فیصد ہوگئی اور ایکٹیو کیسز کی تعداد1541سے گھٹ کر 23773سے 23233 ہوگئی۔