ایودھیا، 5 اپریل (یو این آئی) اتر پردیش کے ایودھیا میں پیر کی رات دہلی سے بنسی کے راستے سدھارتھ نگر جا رہی ایک نجی بس بے قابو ہو کر الٹ گئی، جس میں دو مسافروں کی موت ہو گئی اور ایک درجن سے زیادہ مسافر زخمی ہو گئے۔
اس حادثہ پر غم کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے منگل کو مرنے والوں کے لواحقین کو دو لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا۔
پولیس کی طرف سے دی گئی معلومات کے مطابق دہلی سے سدھارتھ نگر جا رہی بس ایودھیا کے ممتاز نگر فلائی اوور پر بے قابو ہو کر الٹ گئی۔