بارہ بنکی: گزشتہ برس تھانہ کوٹھی عثمان پور پر آکاش کمار ورما ولد صاحب شرن ساکن داراب پور تھانہ کوٹھی نے اطلاع دی کہ اس کا ٹریکٹر میسی فرگیوسن ۱۰۳۵ڈی آئی ڈاسٹ نمبر یوپی ۴۱؍اے زیڈ۴۷۷۶کو نامعلوم لوگوں کے ذریعہ چوری کرلیاگیاہے۔جس کا مقدمہ پولیس نے درج کیاتھا۔
پولیس نے ابھیشیک کمار ورما ولد برجیش کمار ورماساکن امرسنگھ مدار پور تھانہ اسندرا ضلع بارہ بنکی ،منیش ورما ولد وجے پرساد ورماولد بھیروپرساد ورما ساکن موضع چھولا پاہی تھانہ اسندراکو نہر پلیا موضع سیوالاکا پوروا مزرعہ چاند پور تھانہ کوٹھی سے گرفتار کر کے ٹریکٹر ،طمنچہ مع دوعدد زندہ کارتوس ۳۱۵ بور، دوعددانڈرائیڈ فون برآمد کیاگیاہے۔
ملزمین ابھیشیک کمار ورما ولد برجیش کمار ورما اور منیش ورما ولد وجے پرساد ورماکو متعلقہ عدالت کے سامنے پیش کیاگیاجہاںسے انہیں جیل روانہ کیاگیا ہے۔
واضح ہوکہ تھانہ کوٹھی عثمان پور پر درج مقدمہ کے مطابق پولیس مینول اور انٹلیجنس کے ذریعہ سراغ رسی اور پتہ رسی کا سلسلہ جاری رہااور ٹھیک اطلاع کے مطابق مذکورہ چوروںکو گرفتار کرکے ٹریکٹر برآمد کیاگیا۔