اوٹاوا 8 جون (اسپوتنک) کناڈا میں کورونا وائرس (کووڈ ۔19) سے متاثرہ افراد کی تعداد 95،000 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے ، جبکہ یہاں اب تک 7700 سے زائد افراد کی موت ہوچکی ہے۔
کناڈا کی پبلک ہیلتھ ایجنسی کی جانب سے اتوار کے روز جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق اب تک یہاں 95057 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 7773 لوگوں نے اپنی جان گنوائی ہے۔ ہیلتھ ایجنسی کے مطابق کناڈاکاکیوبیک صوبہ کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔ یہاں 52624 افراد اس جان لیوا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ اس کے بعد ، اونٹاریو میں 30202 افراد اس کی زدمیں آئے ہیں۔
کناڈا میں اب تک 1،868،000 افراد کی کورونا جانچ ہوچکی ہے ، جن میں سے تقریبا پانچ فیصد لوگ اس وبا سے متاثر پائے گئے ہیں۔