کینیڈا میں برفانی طوفان نے نظامِ زندگی معطل کر دیا تاہم تاحال سڑکوں پر حادثات اور کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کینڈین صوبے کیوبک اور اونٹاریو کے جنوب مشرقی حصوں سے لے کر نیو برنزویک اور صوبے نوواسکوشیا میں شدید بارشیں دیکھنے میں آئی ہیں جبکہ کیوبک میں برفانی طوفان نے نظام زندگی معطل کردیا ہے۔









