رائے پور ، 10 جون (یو این آئی) چھتیس گڑھ کے ضلع مہاسامند میں شوہر کے شراب پینے کی عادت سے دلبرداشتہ ایک خاتون نے اپنی پانچ بیٹیوں کے ساتھ ٹرین سے کٹ کر خودکشی کرلی۔
پولیس ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق مہاسامند کے بیمچہ کی اوما ساہو (45) اپنے شوہر کیجرام کی شراب نوشی سے بہت پریشان تھی ، گزشتہ دیرشام کھانے کے سلسلے میں گھر میں جھگڑا ہوا ، جس کے بعد خاتون اپنی پانچ بیٹیوں ساتھ وہاں سے چلی گئی گھر میں ، رات میں لوگوں نے ان کی تلاش کی لیکن کوئی پتہ نہیں چلا ، آج صبح ان کی مسخ شدہ لاشیں ریلوے ٹریک پر پڑی ہوئی ملیں۔
پولیس نے اوما ساہو (45) ، اس کی بیٹیاں انپورنا (18) ، یشودہ (16) ، بھومیکا (14) ، کمکم (12) اور تلسی (10) کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی معاملہ درج کرنے کے جانچ شروع کر دی ہے ۔