چین نے کورونا وائرس پر تنقید کے جواب میں اقوام متحدہ کے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں امریکا پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ‘بس بہت ہوگیا۔’غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ‘اے ایف پی’ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے سالانہ خطاب میں چین پر حملے کے دو روز بعد اقوام متحدہ میں چین کے سفیر زانگ جُن نے امریکا کے عالمی کردار پر شدید تنقید کی۔









