دیوبند : کورونا سے آزاد ہوچکے تاریخی شہر دیوبند میں ایک بار پھر کوروناکا اثر بڑھنا شروع ہو گیا ہے ۔ اتوار کوآئی ایک رپورٹ میں ایک ڈاکٹر سمیت پانچ افراد کے کورونا مثبت ہونے کی تصدیق کے بعد اب دیوبند میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 22 ہوگئی ہے دیوبند سی ایچ سی انچارج ڈاکٹر اندراج سنگھ نے بتایا کہ جمعہ کو جن 47 لوگوں کے نمونے جانچ کے لئے بھیجے گئے تھے ، ان میں سے کل 5 لوگوں کی رپورٹ کورونا کو مثبت آئی ہے۔
جن میں ایک ڈاکٹر ،جنوبی افریقہ سے آیا ایک شخص ، ایک ڈاکٹر کا سویپر اور دو دن پہلے کورونا مثبت پائے گئے ایک اسٹور مالک کا بیٹا اور نوکر شامل ہے سبھی کوویڈ ون اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔
اتوار کو آئی رپورٹ کے بعد تحصیل دیوبند میں ایکٹیو کیسوں کی مجموعی تعداد 22 ہوگئی ہے،ان میں زیادہ تر لوگ دیہات علاقہ کے ہیں جو باہر سے انفیکشن لیکر آئے ہیں یا ان کے رابطے میں آنے سے متاثر ہوئے ہیں ۔