قاہرہ،3 جون (ژنہوا) مصر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (كووڈ -19) سے ركارڈ 47 افراد کی موت ہونے سے ملک میں اس وبا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 1052 ہو گئی ہے۔ مصر کی وزارت صحت کے ترجمان خالد مجاہد نے منگل کو بتایا کہ اس دوران کورونا وائرس کے 1152 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس سے متاثرین کی مجموعی تعداد 27 ہزار کا ہندسہ پار کرکے 27،536 ہو گئی ہے۔
یہ مسلسل چھٹا دن ہے جب مصر میں کورونا وائرس کے ایک ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔دریں اثنا، کوروناوائرس سے متاثر 380 مریضوں کو شفایاب ہونے کے بعد اسپتال سے چھٹی دے دی گئی۔ وزارت کے مطابق ملک میں اب تک 6،827 لوگ مکمل طور پر اس وبا سے ٹھیک ہو چکے ہیں۔ مسٹر مجاہد نے كووڈ -19 وبا کے کیسز کا پتہ لگانے اور ضروری طبی دیکھ بھال کے حوالہ سے عالمی ادارہ صحت اور مصر کے درمیان مضبوط تعاون اور رابطوں کا بھی ذکر کیا۔
قابل غور ہے کہ مصر میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 14 فروری کو سامنے آیا تھا جبکہ آٹھ مارچ کو ملک میں اس وبا سے پہلی موت ہوئی تھی۔مصر میں حکومت آہستہ آہستہ مرحلہ وار طریقے سے پابندیوں کو ہٹا کر کئی قسم کی اقتصادی سرگرمیوں کا آغاز کرنے کی اجازت دے دی ہے۔