پیرس،22جون(ژنہوا)فرانس میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (کوویڈ 19) سے سات اور لوگوں کی موت ہونے سے ہلاک شدگان کی تعداد بڑھکر 29640 ہوگئی ہے۔
وزارت صحت کے ذریعہ اتوار کو جاری کئے گئے اعدادو شمار کے مطابق ہلاک شدگان میں سے 19183 لوگوں کی موت مختلف اسپتالوں میں ہوئی ہے۔وہیں اس سلسلے میں نرسنگ ہومس منگل کو ڈاٹا جاری کریں گے۔ملک میں اس وقت کورونا سے متاثر 9823 مریض مختلف اسپتالوں میں داخل ہیں،جن میں سے 715 مریض آئی سی یو میں ہیں۔وزارت صحت نے بتایا کہ اتوار کو ملک میں کوویڈ 19 کے 284 نئے معاملے درج کئے گئے،جو ہفتے کی 641 اورجمعہ کی 811 کے مقابلے میں کم ہیں۔