بیت المقدس میں جنگ کا سامنا کر رہے فلسطینی عوام کی حمایت اور غزہ پٹی کے لوگوں کے احترام میں اس بار کرسمس کا تہوار نہیں منایا گیا۔
فارس خبر رساں ایجنسی کے مطابق بیت المقدس کے لوگوں نے حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی جائے پیدائش ہونے کے ناطے گزشتہ برسوں کے برعکس اس سال کرسمس کا تہوار نہیں منایا گیا۔
غزہ پٹی پر مسلط کی گئی صیہونی حکومت کی جنگ کی وجہ سے بیت المقدس میں کرسمس کی تقریبات منسوخ کر دی گئیں جب کہ یہاں ہر سال کرسمس منانے کے لیے سیاح جمع ہوتے تھے لیکن اس سال شہر میں سکیورٹی فورسز کا گشت جاری رہا اور کوئی تقریب منعقد نہیں کی گئی۔
قابل ذکر ہے کہ یہ علاقہ، حضرت عیسیٰ مسیح کی جائے ولادت ہونے کی بنا پر بہت معروف و مقدس ہے اور کرسمس کی شاندار تقریب کا یہاں انعقاد ہوتا ہے۔
اطلاعات کے مطابق اس سال کرسمس کے موقع پر(گزشہ روز 25 دسمبر کو) سجاوٹ کے بجائے بیت المقدس کے مختلف علاقوں میں رنگ برنگی روشنیاں، خاردار تار اور سیکورٹی فورسز دکھائی دیں۔