اندور کے تعلیمی ادارہ میں مسلم طالبات کو امتحان ہال کے باہر بیٹھ کر امتحان لکھنے پر مجبور کیا گیا ۔ کانگریس رکن اسمبلی عارف مسعود نے چیف منسٹر شیوراج سنگھ چوہان کو مکتوب روانہ کرتے ہوئے اس مسئلہ پر تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے وضاحت کی کہ اندور کے نولکھا علاقہ میں واقع بنگالی اسکول کو بارہویں جماعت کے امتحان کا مرکز بنایا گیا تھا جہاں یہ واقعہ پیش آیا۔