لکھنؤ: جانکی پورم سیکٹر جے میں بیماری سے پریشان ہوکر سبکدوش ڈپٹی ایس پی کیلاش چندر سنگھ 73 نے منگل کی شام گولی مارکر خودکشی کرلی۔ گھر کےاندر کمرے میں فرش پر خون سے لت پت ان کی لاش پڑی ملی۔ پاس میں لائسنسی ریوالور پڑی تھی ۔ کنٹرول روم پر اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی۔
فورنسک ٹیم نے موقع واردات پر پہنچ کر ثبوت جمع کرکے انسپکٹر نتیش کمار شریواستو نے بتایاکہ کیلاش نے لائسنسی ریوالور پیٹ پر لگاکر گولی ماری تھی۔
بنیادی طور سے فرخ آباد قائم گنج کے دمدمہ گاؤں کے رہنے والے کیلاش چندر سنگھ سال 2010 میںسبکدوش ہوئے تھے۔ کلاش چندر کو کڈنی سے متعلق بیماری تھی۔ ہفتہ میں دو مرتبہ ان کی ڈائلسیس ہوتی تھی وہ سیکٹر جے واقع گھر پر اپنے بھانجے انشل سنگھ اور اس کی بیوی پونم کے ساتھ رہ رہے تھے۔ شام قریب 6 بجے وہ گھر واپس لوٹے ۔
انشل نے بیوی سے پوچھاتو انہوں نے بتایاکہ ماما ٹہلنے جانے کی بات کہہ کر نکلے تھے کافی دیر تک جب کیلاش چندر نہیں دکھے تو بھانجے نےسی سی ٹی وی کیمرہ کھنگالا اس کےبعد اوپر پہنچا وہاں کمرے کا دروازہ اندر سے بند تھا۔ کھڑکی سے دیکھا تو خون سے لت پت حالت میں کیلاش فرش پر پڑے تھے۔ا نشل نے شور مچاکر پڑوسیوںکو بلایا ۔
پڑوسیوں کی مدد سے دروازہ توڑا گیا۔ انشل آناً فاناً میں ماموں کیلاش چندر کو اسپتال لے کر پہنچے جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔ سبکدوش ڈی ایس پی کی خودکشی کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی۔
انشل نے بتایاکہ ماموں نیچے کمرے میں رہتے تھے وہ روزانہ قریب تین بجے ٹہلنے کےلئے باہر جاتے تھے وہ کب گھر آئےاور اوپر کمرے میں چلے گئے اس کی معلومات بیوی کو بھی نہیں ہوئی۔ چھان بین کےدوران پولیس کو موقع سے کوئی سوسائڈ نوٹ نہیں ملا ہے۔
کسی نے نہیں سنی
گولی چلنے کی آواز
واردات کے وقت گھر پر صرف پونم تھی۔ پونم نیچے اپنے کمرے میںتھی۔ انسپکٹر نے بتایاکہ پونم یا آس پاس کے کسی شخص کو گولی چلنے کی آواز سنائی نہیں دی۔ انشل کے آنے پر ہی حادثے کےبارے میں معلومات ہوئی۔ اس کے بعد انشل نے پولیس کو اطلاع دی۔
ایکسیڈنٹ میں ہوئی تھی بیوی اور بیٹے کی موت
انسپکٹر نے بتایاکہ قریبی رشتے داروں سے پوچھ گچھ میں پتہ چلاکہ کیلاش چندر کی بیوی سال 2012 میں سیتاپور سڑک حادثے میں موت ہوگئی تھی وہیں ان کے اکلوتے بیٹے ابھینو سنگھ کی 1992 میں مرادآباد میں ایکسیڈینٹ میں موت ہوگئی تھی جس سے کیلاش چندر ٹوٹ گئے تھے۔