اورنگ آباد، 8 مئی ؛مہاراشٹر میں بدنا پور اور كرماڈ کے درمیان جمعہ کے روز ایک مال گاڑی کی زد میں آ کر کم 14 مہاجر مزدوروں کی موت ہو گئی اور پانچ دیگر شدید زخمی ہو گئے ۔
یہاں موصول اطلاع کے مطابق جالنہ میں ایک سٹیل کمپنی میں کام کرنے والے مزدور اپنی آبائی ریاست جانے کے لئے خصوص ٹرین کا انتظار کر رہے تھے ۔ وہ تمام ریلوے ٹریک پر سو رہے تھے، تبھی ایک مال گاڑی آ گئی جس کی زد میں وہ آ گئے ۔ضلع کے تمام سینئر افسر جائے حادثہ پر پہنچ گئے ہیں ۔ واقعہ کی مزید تفصیلات کا انتظار ہے ۔
مودی نے اورنگ آباد حادثے پر افسوس ظاہر کیا
وزیر اعظم نریندر مودی نے مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں ریل حادثے میں جاں بحق ہوئے افراد کے تئیں گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے ہر ممکن مدد مہیا کرانے کی ہدایات دی ہیں ۔ مہاراشٹر میں بدنا پور اور كرماڈ کے درمیان جمعہ کی صبح ایک مال گاڑی سے کٹ کر کم از کم 14 مہاجر مزدوروں کی موت ہو گئی اور پانچ دیگر شدید زخمی ہو گئے ۔
مسٹر مودی نے ٹویٹ کر کے اس حادثے پر گہرا افسوس ظاہر کیا ۔ انہوں نے ریلوے کے وزیر پیوش گوئل سے بات کر کے حادثے کی معلومات حاصل کی اور ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے لیے کہا ہے ۔