مہایوتی کی واضح اکثریت کے درمیان، شیو سینا (یو بی ٹی) کے رہنما سنجے راؤت کا سخت بیان سامنے آیا ہے۔ انہوں نے کہا، ’’یہ مہاراشٹر کے عوام کا فیصلہ نہیں ہو سکتا۔ ہمیں معلوم ہے کہ مہاراشٹر کے عوام کیا چاہتے ہیں۔‘‘
یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب مہاوکاس اگھاڑی (ایم وی اے) نمایاں طور پر پیچھے ہے اور مہایوتی نے شاندار جیت کی طرف قدم بڑھا لیا ہے۔ اپوزیشن کی جانب سے ان نتائج پر مزید ردعمل متوقع ہے۔
23 Nov 2024, 10:35 AM
مہاراشٹر میں مہایوتی کو اکثریت، 215 نشستوں پر برتری، ایم وی اے 55 تک محدود
مہایوتی نے 215 نشستوں پر برتری حاصل کرتے ہوئے واضح اکثریت حاصل کر لی ہے، جبکہ مہاوکاس اگھاڑی (ایم وی اے) 55 نشستوں تک محدود ہو چکی ہے۔ دیگر جماعتیں 18 نشستوں پر آگے ہیں۔
یہ نتائج مہایوتی کے لیے تاریخی کامیابی کی نشاندہی کرتے ہیں اور این ڈی اے اتحاد نے ریاست میں اپنی پوزیشن کو انتہائی مستحکم کر لیا ہے۔ ایم وی اے کے لیے یہ انتخابات مایوس کن ثابت ہوئے ہیں، کیونکہ ان کی نشستوں کی تعداد میں نمایاں کمی آئی ہے۔
23 Nov 2024, 10:15 AM
مہاراشٹر میں مہایوتی کی آندھی، 210 نشستوں پر برتری، ایم وی اے 65 تک محدود
مہایوتی نے زبردست برتری قائم کرتے ہوئے 210 نشستوں پر قبضہ جما لیا ہے، جبکہ مہاوکاس اگھاڑی (ایم وی اے) صرف 65 نشستوں پر محدود ہو گئی ہے۔ دیگر جماعتیں 13 نشستوں پر سبقت لیے ہوئے ہیں۔ یہ نتائج مہایوتی کے لیے بڑی کامیابی کا اشارہ ہیں اور اسے مہایوتی کی آندھی کہنا غلط نہ ہوگا۔ انتخابی منظرنامہ اب تقریباً واضح ہو چکا ہے، اور این ڈی اے اتحاد کی زبردست جیت ممکن نظر آ رہی ہے۔
23 Nov 2024, 9:36 AM
رجحانات میں مہایوتی کو واضح اکثریت حاصل
مہایوتی (این ڈی اے اتحاد) نے اپنی پوزیشن مزید مستحکم کرتے ہوئے 180 نشستوں پر برتری حاصل کر لی ہے، جبکہ مہاوکاس اگھاڑی (ایم وی اے) 75 نشستوں پر آگے ہے۔ دیگر جماعتیں 10 نشستوں پر سبقت لیے ہوئے ہیں۔ مہایوتی نے اپنے حریف ایم وی اے کو نمایاں فرق سے پیچھے چھوڑا ہے اور اس کا اتحاد واضح برتری حاصل کرتا دکھائی دے رہا ہے۔
23 Nov 2024, 9:29 AM
مہایوتی کی برتری 150 سیٹوں تک پہنچی، ایم وی اے کو 96 پر برتری
مہایوتی (این ڈی اے اتحاد) نے 150 نشستوں پر برتری حاصل کر لی ہے، جبکہ مہاوکاس اگھاڑی (ایم وی اے) 96 نشستوں پر آگے ہے۔ دیگر جماعتیں 15 نشستوں پر سبقت لیے ہوئے ہیں۔
مہایوتی نے اپنی پوزیشن مزید مستحکم کی ہے اور اس نے ایم وی اے کو کافی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ این ڈی اے اتحاد کی برتری واضح ہوتی جا رہی ہے، جبکہ ایم وی اے نے بھی کچھ وقت تک بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا لیکن اس کا فرق کافی بڑھ چکا ہے۔
23 Nov 2024, 9:22 AM
مہایوتی کو 140 سیٹوں پر برتری حاصل، ایم وی اے 117 سیٹوں پر آگے
مہاوکاس اگھاڑی (ایم وی اے) نے 128 نشستوں پر برتری حاصل کر لی ہے، جبکہ مہایوتی (این ڈی اے اتحاد) 129 نشستوں پر آگے ہے۔ دیگر جماعتیں 12 نشستوں پر سبقت لیے ہوئے ہیں۔
23 Nov 2024, 9:22 AM
مہایوتی 126، ایم وی اے 125 سیٹوں پر آگے، سخت مقابلہ جاری
23 Nov 2024, 9:09 AM
مہایوتی 127، ایم وی اے 105 سیٹوں پر آگے، ووٹوں کی گنتی جاری
تازہ ترین رجحانات کے مطابق، مہایوتی 127 نشستوں پر برتری حاصل کیے ہوئے ہے، جبکہ مہاوکاس اگھاڑی 105 نشستوں پر آگے ہے۔ دیگر جماعتیں 11 نشستوں پر سبقت لیے ہوئے ہیں۔ سیاسی مقابلہ شدت اختیار کرتا جا رہا ہے اور مہایوتی اتحاد (جس میں بی جے پی اور شیو سینا کا ایکناتھ شندے دھڑا شامل ہے) اپنی مضبوط پوزیشن برقرار رکھے ہوئے ہے۔ دوسری جانب، ایم وی اے (ادھو ٹھاکرے کی شیو سینا، کانگریس اور این سی پی کا اتحاد) بھی اپنی موجودگی کا اثر دکھا رہا ہے۔
دیگر جماعتوں کی کارکردگی بھی کچھ حلقوں میں اہم ہو سکتی ہے، کیونکہ وہ کسی بھی اتحاد کے لیے کنگ میکر کا کردار ادا کر سکتی ہیں۔ ووٹوں کی گنتی جاری ہے اور اگلے گھنٹوں میں تصویر مزید واضح ہوگی۔
23 Nov 2024, 8:47 AM
مہاراشٹر: مہایوتی 101 سیٹوں پر برتری کے ساتھ مضبوط پوزیشن میں
مہاراشٹر اسمبلی انتخابات 2024 کے تازہ ترین رجحانات کے مطابق، مہایوتی نے 100 کا ہندسہ عبور کرتے ہوئے 101 نشستوں پر برتری حاصل کر لی ہے۔ مہا وکاس اگھاڑی 70 نشستوں پر آگے ہے، جبکہ دیگر امیدوار 6 نشستوں پر سبقت لیے ہوئے ہیں۔ ای وی ایم ووٹوں کی گنتی کے ساتھ ہی مہایوتی کی برتری میں مسلسل اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ ایم وی اے بھی مضبوطی سے مقابلہ کر رہی ہے لیکن مہایوتی نے واضح برتری حاصل کر لی ہے۔ حتمی نتائج آنے تک صورتحال دلچسپ رہے گی۔
23 Nov 2024, 8:38 AM
مہاراشٹر: ای وی ایم کے ووٹوں کی گنتی شروع، مہایوتی کی برتری برقرار
مہاراشٹر اسمبلی انتخابات 2024 کے گنتی عمل کو آدھا گھنٹہ گزر چکا ہے اور پوسٹل بیلٹ کی گنتی مکمل ہو چکی ہے۔ اب ای وی ایم کے ووٹوں کی گنتی شروع ہو چکی ہے۔ تازہ ترین رجحانات کے مطابق، مہایوتی 77 نشستوں پر برتری برقرار رکھے ہوئے ہے، جبکہ مہا وکاس اگھاڑی 50 نشستوں پر آگے ہے۔ دیگر 6 نشستوں پر آزاد اور چھوٹی جماعتیں سبقت لیے ہوئے ہیں۔
23 Nov 2024, 8:27 AM
مہاراشٹر: ابتدائی رجحانات میں مہایوتی کو برتری
مہاراشٹر اسمبلی انتخابات 2024 کے ابتدائی رجحانات سامنے آنے لگے ہیں۔ اب تک 59 نشستوں کے رجحانات جاری کیے گئے ہیں، جن میں مہایوتی (بی جے پی، شندے شیوسینا، اجیت پاوار این سی پی) نے 42 نشستوں پر برتری حاصل کی ہے۔ دوسری جانب، مہا وکاس اگھاڑی (کانگریس، ادھو شیوسینا، شرد پاوار این سی پی) 22 نشستوں پر آگے ہے، جبکہ 5 نشستوں پر دیگر امیدواروں کو برتری حاصل ہے۔ فی الحال پوسٹل بیلٹ کی گنتی کا عمل جاری ہے اور ابتدائی رجحانات میں تبدیلی کا امکان موجود ہے۔
23 Nov 2024, 8:06 AM
مہاراشٹر: ووٹوں کی گنتی کا آغاز، پوسٹل بیلٹ کی گنتی جاری
مہاراشٹر میں اسمبلی انتخابات کے لیے ووٹوں کی گنتی کا عمل صبح 8 بجے سے شروع ہو چکا ہے۔ سب سے پہلے پوسٹل بیلٹ کی گنتی کی جا رہی ہے، جس کے ابتدائی رجحانات جلد متوقع ہیں۔
23 Nov 2024, 7:24 AM
ایم وی اے یا مہایوتی، کس کے حق میں آئے گا فیصلہ؟
ووٹوں کی گنتی کچھ دیر میں شروع ہوگی اور مہایوتی (بی جے پی، شندے شیوسینا، اجیت پوار این سی پی) اور مہا وکاس اگھاڑی (کانگریس، ادھو شیوسینا، شرد پاوار این سی پی) کے اتحادوں کا مستقبل داؤ پر ہے۔
23 Nov 2024, 7:24 AM
مہاراشٹر میں تاریخی ووٹنگ: 65.02 فیصد رائے دہندگان نے حصہ لیا
مہاراشٹر اسمبلی انتخابات میں اس بار 65.02 فیصد ووٹ ڈالے گئے، جو 1995 کے بعد سب سے زیادہ ہیں۔ مہایوتی اور مہا وکاس اگھاڑی کے اتحادوں کے درمیان سخت مقابلہ دیکھا جا رہا ہے۔
23 Nov 2024, 7:24 AM
مہاراشٹر میں ووٹوں کی گنتی کا 8 بجے سے آغاز
23 Nov 2024, 7:13 AM
مہاراشٹر اسمبلی انتخابات 2024 کی ووٹوں کی گنتی صبح 8 بجے شروع ہو ہوگی۔ گنتی شروع ہونے کے بعد ابتدائی رجحانات آنے میں کچھ وقت لگے گا، مہایوتی اور مہا وکاس اگھاڑی کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے۔