اورنگ آباد ، 24 مئی؛ مہاراشٹر کے مراٹھواڑہ خطے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کوویڈ۔ 19 کے 3،196 نئے کیسز اور 102 اموات درج کی گئی ہیں ، یہ معلومات طبی حکام نے پیر کے روز دی ہے۔
سبھی ضلعی ہیڈ کوارٹر سے یو این آئی کی جانب سے یکجا کی گئیں تفصیلات کے مطابق خطے کے آٹھ اضلاع میں سے ضلع لاتور سب سے زیادہ متاثر رہا کیونکہ یہاں 324 نئے کیس اور 24 اموات درج کی گئی ہیں ، اس کے بعد بیڈ میں 962 اور 23 اموات ، اورنگ آباد میں 377 نئے کیسز اور 23 اموات ، عثمان آباد میں 392 کیسز اور 12 اموات ، پربھنی میں 540 کیسز اور آٹھ اموات ، ناندیڑ میں 103 کیسز اور سات اموات ، جالنا میں 417 کیسز اور چار اموات جبکہ ہنگولی میں 91 نئے کیسز اور ایک موت درج کی گئی ہے۔
دریں اثناء گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاست بھر میں کورونا کے 26،672 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرین کی مجموعی تعداد 55،79،897 ہوگئی ہے جبکہ 594 مریض فوت ہوجانے سے اموات کی مجموعی تعداد 88،620 ہوگئی۔ وہیں 29،177 افراد اس بیماری سے نجات پاچکے ہیں جس کے بعد بازیابی کی کل تعداد 51،40،272 ہوگئی ہے۔
ریاست کی بازیابی کی شرح فی الحال 92.12 فیصد اور اموات کی شرح 1.59 فیصد ہے۔