اورنگ آباد ، 18 مئی: مہاراشٹر کے مراٹھواڑہ خطے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کوویڈ -19 کے 3،415 فعال کیسز اور 103 اموات درج کی گئیں ۔ یہ اطلاع طبی حکام نے منگل کے روز دی ہے ۔
سبھی ضلعی ہیڈ کوارٹر سے یو این آئی کی جانب سے یکجا کی گئیں تفصیلات کے مطابق خطے کے آٹھ اضلاع میں سے ضلع لاتور سب سے زیادہ متاثر رہا یہاں 426 نئے کیس اور 34 اموات درج کی گئیں ، اس کے بعد اورنگ آباد میں 423 کیسز اور 26 اموات ، نانڈیڈ میں 154 نئے کیسز اور 12 اموات ، پربھنی میں 280 کیسز اور 10 اموات ریکارڈ کی گئی ہیں جبکہ عثمان آباد میں 547 نئے کیسز اور 7 اموات ، بیڈ میں 1118 کیسز اور سات اموات ، جالنا میں 405 کیسز چھ اموات اور ہنگولی میں 62 نئے کیسز اور ایک موت ہوئی ۔
دریں اثنا گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاست بھر میں کورونا کے 26،616 نئے کیسز درج کئے گئے جس سے متاثرین کی مجموعی تعداد 54،05،068 ہوگئی۔ ریاست میں مزید 516 مریضوں کی موت ہوجانے سے اموات کی تعداد 82،486 ہوگئی جبکہ 54،068 مریضوں کے ٹھیک ہونے سے بازیابی کی مجموعی تعداد 48،74،582 ہوگئی ہے ۔
فی الحال ریاست میں بازیابی کی شرح 90.19 فیصد اور اموات کی شرح 1.53 فیصد ہے۔