اورنگ آباد، 13 اگست ؛مہاراشٹر کے مراٹھواڑہ خطے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 330 نئے کیسز سامنے آئے جبکہ 11 افراد کی موت ہوگئی۔ یہ اطلاع طبی عہدیداران نے دی ہے۔
تمام ضلعی ہیڈ کوارٹرز سے یونیوارتا کی جانب سے موصولہ تفصیلات کے مطابق خطے کے آٹھ اضلاع میں بیڈ سب سے زیادہ متاثر رہا جہاں 154 نئے کیس درج ہوئے اور سات افراد کی موت ہوگئی۔
اس کے بعد عثمان آباد میں 92 معاملات اور تین اموات، اورنگ آباد میں 28 معاملات اور ایک شخص کی موت، لاتور میں 37 نئے کیسز، جالنا میں 1ٍ1، ناندیڈ میں چھ معاملات، پربھنی اور ہنگولی میں صرف ایک ایک کیس درج کیا گیا ہے۔
ریاست میں صحت یابی کی شرح فی الحال 96.86 فیصد اور اموات کی شرح 2.11 فیصد ہے۔