ماسکو 22 جون (اسپوتنک) روس کے دارالحکومت ماسکو میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (کوویڈ ۔19) کی وجہ سے 20 افراد کی موت ہوگئی ہے اور اس کے ساتھ ہی اس انفیکشن سے اموات کی تعداد 3600 کو عبور کر چکی ہے۔
یہ معلومات ماسکو کے کوویڈ 19 رسپانس سنٹر نے اتوار کے روز دی۔ مرکز نے کہا ، ’’ماسکو میں کورونا سے 20 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ تمام مرنے والوں کی کورونا مثبت ہونے کی تصدیق ہوگئی ہے۔‘‘مرکز نے بتایا کہ اس سے قبل ہفتے کے روز ، مہلک وائرس کے باعث 32 افراد کی موت ہوگئی تھی۔ ماسکو میں کوویڈ ۔19 کی وجہ سے اب تک 3617 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
روس کے نیشنل کورونا وائرس رسپانس سینٹر کے مطابق ، پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں انفیکشن کے 7728 نئے کیس درج ہوئے ہیں ، جبکہ اس کی وجہ سے 968 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔