نائیجریا کی کادونا ریاست کے گورنر ناصر احمد الرفاعی نے اسلامی تحریک سے منسلک افراد کے گھر اور دوسری عمارات کو گرانے کا حکم جاری کیا ہے۔سحرنیوز/عالم اسلام: پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نائیجریا میں شیعہ مسلمانوں کے مکانات، اسکول، عبادت گاہوں کو غیر قانونی طور پر گرانے کے اقدامات جاری ہیں جن میں الکوثر اسپتال، شیخ زکزاکی کے نمائندے شیخ علیا ترمذی کا گھر، قرآن سنٹر اور پرائمری اور ہائی اسکول کی عمارات شامل ہیں۔
رپورٹ کے مطابق نائیجریا کی کادونا ریاست میں اپنے عہدے کی مدت ختم ہونے والے گورنر ناصر احمد الرفاعی نے اسلامی تحریک سے وابستہ افراد اور اسلامی تحریک کی عمارات کو گرانے کا حکم جاری کیا ہے جن میں گبائیگی کے رہائشی کمپلیکس کے علاوہ دیگر عمارات بھی شامل ہیں جب کہ اسلامی تحریک نے کادونا ریاست کی ہائی کورٹ میں ان غیر قانونی اقدامات کے خلاف اپیل دائر کی ہے۔
Shi'a Muslims' properties get demolished in Nigeriahttps://t.co/YFALMY3662#Shia_Muslims #Nigeria #demolished #iranpress pic.twitter.com/yo3NjDYjk4
— Iranpressfrance (@iranpressnews1) May 22, 2023