نئی دہلی،8اکتوبر(یواین آئی)ملک میں پچھلے 24 گھنٹے کے دوران 83,01191 لوگ کورونا وائرس (کووڈ 19) سے ٹھیک ہوئے ہیں جبکہ اس دوران 78,524 نئے لوگ اس جان لیوا وائرس کی زد میں آئے ہیں۔اس طرح سے ملک میں کووڈ 19 کے فعال معاملوں میں 5458 کی کمی آئی ہے اور اب یہ گھٹ کر 9,02,425 پر آگئے ہیں۔
صحت و خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کی جانب سے جمعرات کو جاری کئے گئے اعدادو شمار کے مطابق ملک میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 83011 کورونا مریض ٹھیک ہوئے،جنہیں مختلف اسپتالوں سے چھٹی دے دی گئی ۔ ملک میں اب تک 58,27,704 لوگ اس وبا کو مات دے چکےہیں۔ اسی مدت میں 78,524 نئے لوگوں کے کووڈ 19 سے متاثر ہونے کی تصدیق ہونے کے بعد متاثرین کی تعداد 68,35,656 ہوگئی ہے۔
اس سے پہلے اتوار کو 82,259 کورونا مریض ٹھیک ہوئے تھے جبکہ متاثرین کے 75,829معاملے آئے تھے۔اسی طرح پیر کو بازیابی اور متاثرہ معاملوں کی تعداد تقریباً 76737 اور 74442رہی۔ منگل کو 75787 لوگوں نے اس جان لیوا وائرس کو مات دی تھی،جبکہ 61267 نئے لوگ اس کی زد میں آئے تھے۔بدھ کو 82203 لوگ اس وبا سے ٹھیک ہوئے تھے،جبکہ 72049 نئے لوگ اس کی زد میں آئے تھے۔
پچھلے 24 گھنٹے میں 971 متاثرین کی موت کے بعد ملک میں اب تک اس وبا سے ہونے والی اموات کی تعداد 1,05,526 ہوگئی ہے۔ ملک میں اس وقت کورونا متاثرہ معاملوں کی تعداد 9.07,883 ہے۔ ملک میں اس وقت معاملوں کافیصد 13.20 اور ٹھیک ہونے والوں کی شرح 85.25 فیصد ہے جبکہ موت کی شرح 1.54 فیصد رہ گئی ہے۔
کورونا کی وبا سے سب سے زیادہ متاثر مہاراشٹر میں پچھلے 24 گھنٹے کے دوران فعال معاملے 2,492 کم ہوکر 2,44,976 رہ گئے ہیں،جبکہ 355 لوگوں کی موت سے ہلاک شدگان کی تعداد 39,072 ہوگئی ہے ۔اس دوران 16,715 لوگ ٹھیک ہوئے،جس سے صحت مند ہونے والوں کی تعداد بڑھکر 11,96,441 ہوگئی۔