نئی دہلی ، 08 ستمبر (یواین آئی) ملک میں کورونا کے بڑھتے انفیکشن کے درمیان ، راحت کی بات یہ ہے کہ اس انفیکشن سے نجات پانے والوں کی تعداد بھی بہت تیزی سے بڑھ رہی ہے اور پہلی بار ایک دن میں 73 ہزار سے زیادہ افراد صحت مند ہوئے ہیں اوریہ تعداد دو دن تک مسلسل انفیکشن کے 90 ہزار سے زیادہ معاملے سامنے آنے کے بعد ،پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران تقریباً 15 ہزار کم 75،809 رہی۔
اس سے قبل ، اتوار کو ملک بھر میں کورونا انفیکشن کے 90،802 اور ہفتہ کو 90،632 معاملے آئے تھے۔ متاثرین کی تعداد 42 لاکھ سے زیادہ ہونے کے بعد اس وبا سے متاثرہ ممالک کی فہرست میں ہندوستان ،امریکہ کے بعد دوسرے نمبر پر ہے ۔ امریکہ میں ، متاثرہ افراد کی تعداد ابھی 63 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے ، جبکہ برازیل تیسرے نمبر پر ہے اور یہاں متاثرین کی تعداد 41.48 لاکھ ہے۔
منگل کو مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود کی جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ، ملک میں گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران اس انفیکشن سے نجات پانے والوں کی تعداد بڑھ کر 33،23،951 ہوگئی ہے۔ کورونا انفیکشن کے 75،809 نئے کیسوں کے ساتھ ، متاثرہ افراد کی تعداد 42،80،423 ہوگئی۔ فعال معاملوں کی تعداد 1،155 اضافے سے 8،83،697 ہوگئی ہے کیونکہ صحت مند لوگوں کے مقابلے انفیکشن کے نئے کیس زیادہ ہیں۔
گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران 1،133 افراد کی موت ہونےسے ملک میں ہلاک شدگان کی تعداد 72،775 ہوگئی ۔ ملک میں فعال معاملوں کی تعداد 20.65 فیصد اور بازیابی کی شرح 77.65 فیصد ہے جبکہ اموات کی شرح 1.70 فیصد ہے۔
کوویڈ ۔19 سے سب سے زیادہ متاثر مہاراشٹر میں فعال معاملوں کی تعداد میں زبردست اضافہ ہوا ہے اور یہ 1،084 اضافے سے 2،37،292 ہوگئی ہے اور 423 اموات کے ساتھ ہلاک شدگان کی تعداد 27،027 ہوگئی ہے۔ اس دوران 14،922 افراد انفیکشن سے ٹھیک ہوگئے ، جس سے صحت مند افراد کی تعداد 6،59،322 ہوگئی۔ ملک میں سب سے زیادہ فعال معاملے اسی ریاست میں ہیں۔
آندھرا پردیش میں ، اس دوران مریضوں کی تعداد 1،757 کم ہونے سے متاثرین کی تعداد 97،932 رہ گئی ہے ۔ ریاست میں اب تک 4487 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ مجموعی طور پر 4،04،074 افراد ٹھیک ہوئے ہیں۔
جنوبی ریاست کرناٹک میں ، پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران مریضوں کی تعداد میں 2،265 کی کمی واقع ہوئی ہے اور اب یہاں 97،020 فعال معاملے ہیں۔ ریاست میں اموات کی تعداد 6،534 تک جا پہنچی ہے اور اب تک 3،00،770 افراد بازیاب ہوچکے ہیں۔