اسلام آباد، 11 اگست ؛ پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس کے4 ہزار 856 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اورمثبت کیسز کی شرح7.50 فیصد رہی۔اسی کے ساتھ کورونا وائرس سے 81 مریض انتقال کر گئے۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے81 مریض انتقال کر گئے جس کے بعد کورونا وائرس سے مجموعی اموات کی تعداد24 ہزار 85 ہوگئی ہے۔
این سی او سی نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 4 ہزار 856 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، ملک میں کوویڈ 19 کے مجموعی کیسز کی تعداد 10 لاکھ 80 ہزار 360 ہوگئی۔
یشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹر کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق اس وقت ملک بھر میں کرونا وائرس سے صحت یاب مریضوں کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 72 ہزار 98 ہوگئی ہے۔این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 64 ہزار 690 ٹیسٹ کیے گئے، اب تک ملک میں 1 کروڑ 66لاکھ 16 ہزار 130 کوویڈ 19 ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔
این سی او سی نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 7.50 فیصد رہی، ملک بھر کے 631 اسپتالوں میں کرونا وائرس کے 4 ہزار 513 مریض تشویشناک حالت میں ہیں۔
اسی کے ساتھ ملک میں اب تک 3 کروڑ 9 لاکھ 21 ہزار 232 افراد کو ویکسین کی ایک ڈوز جبکہ ایک کروڑ89لاکھ 76 ہزار افراد کو ویکسین کی دونوں ڈوز لگائی جاچکی ہیں۔