دوحہ ، 15 جون (ژنہوا ) قطر کی وزارت صحت نے اتوار کو بتایا کہ کہ ملک میں کورونا وائرس کے 1186 نئے کیسز سامنے آئے ہیں ، جس سے متاثرین کی تعداد 79602 پہنچ گئی ہے۔
اس دوران وزارت نے بیان جاری کر کے بتایا کہ 1646 مریض اس وبا سے صحت یاب ہوئے ہیں اور اس سے مریضوں کی صحت یابی میں اضافہ ہو کرصحت یاب ہونے والوں کی تعداد 56898 ہو گئی ہے جبکہ تین مزید افراد کی ہلاکت کے بعد ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 73 ہوگئی ہے۔
وزارت کے مطابق ملک میں کورونا کے کیسزاحتیاطی تدابیر اور سماجی فاصلے پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے بڑھے ہیں۔ قطر میں اب تک 290714 افراد کے ٹیسٹ کئے جاچکے ہے۔